Tuesday , October 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہند۔پاک کبڈی سیریز ہونی چاہیئے: الوک کمار

ہند۔پاک کبڈی سیریز ہونی چاہیئے: الوک کمار

گوہاٹی ۔16 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کبڈی ٹیم کے کپتان الوک کمار نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے در میان ہر سال کبڈی کی دو طرفہ سیریز کا انعقاد ہونا چاہئے۔ دونوں ملکوں میں کھیل کے اچھے کھلاڑی ہیں اور ان کو کھیل کی تکنیک پر مہارت بھی حاصل ہے۔ آپس میں کھیلنے سے ہماری کار کردگی میں بہتری بھی آ ئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان میں یہ کھیل بہت زیادہ مقبول ہے لیکن آ پس کی سیریز نہ ہونے سے شائقین کو مایوسی کا سامنا ہے۔ آٹھ فٹ کے طویل قامت الوک کمار نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے کھلاڑی عالمی اعزاز بھی جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ملک میں اس کھیل کی لیگ بھی ہوتی ہے جس میں معروف اداکارشاہ رخ خان بھی بہت دل چسپی لیتے ہیں اور انہوں نے ایک ٹیم کی فر نچائز بھی خریدی ہے۔ پاکستان میں بھی کبڈی لیگ ہونی چاہیئے جس میں شر کت کر کے ہمیں خوشی ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT