Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / ہند۔چین خصوصی نمائندوںکی 20اپریل کو ملاقات

ہند۔چین خصوصی نمائندوںکی 20اپریل کو ملاقات

مسعود اظہر کا مسئلہ مرکزی موضوع گفتگوہونے کا امکان
نئی دہلی۔10اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور چین کے خصوصی نمائندے 20اپریل کو اگلے مرحلے کی بات چیت کا اجلاس منعقد کریں گے ۔ مشیرقومی سلامتی اجیت ڈوول امکان ہے کہ چین کی جانب سے پاکستان میں مقیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دینے کی کوشش کو چین کی جانب سے ناکام بنانے کا مسئلہ اٹھائیں گے ۔ چین کے ساتھ دو روزہ بات چیت دونوں ممالک کی 19ویںمرحلہ کی بات چیت ہوگی جس میں سرحدی مسئلے اور دفاعی اہمیت کے مسئلوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ ہندوستان کے خصوصی نمائندے اجیت ڈوول ہند ۔ چین سرحدی مذاکرات میں بھی شرکت کرچکے ہیں ‘ وہ اپنے چینی ہم منصب یانگ جی چی سے بات چیت کریں گے ۔ توقع ہے کہ وہ وزیراعظم چین لی کیقیانگ سے بھی ملاقات کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ سرحدی مسئلہ کی یکسوئی اور امن و خیرسگالی کی بحالی کے موضوعات پر بات چیت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پیشرفت کرناچاہتے ہیں ۔ بات چیت چین کی جانب سے اقوام متحدہ میں ہندوستان کی قرارداد کو ناکام بنانے کے پس منظر میں منعقد ہورہی ہے ۔ ہندوستان نے پاکستان کی جیش محمد کے سربراہ کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دینے کیلئے تجویز پیش کی تھی جسے چین نے ناکام بنادیا ۔ گذشتہ ہفتہ چین نے اقوام متحدہ کی تحدیدات عائد کرنے والی کمیٹی نے مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے کی مخالفت کی تھی اس کا کہنا تھا کہ ان کا کیس ضروری شرائط کی جو سلامتی کونسل نے مقرر کی ہیں تکمیل نہیں کرتا ۔ خصوصی نمائندوں کی بات چیت کا یہ مرحلہ قبل ازیں جنوری میں مقرر تھا لیکن اُسے ملتوی کردیا گیا کیونکہ پٹھان کوٹ میں یکم جنوری کو دہشت گرد حملہ ہوا تھا ۔ گذشتہ بات چیت کے لئے اجلاس گذشتہ سال مارچ میں منعقد ہوا تھا اور اس کے بعد اطلاع ملی تھی کہ ڈوول اور یانگ نے سرحدی مسئلہ کے بارے میں اپنی رائے تفصیل کے ساتھ پیش کردی ہے اور باہمی تعلقات میں دفاعی مواصلات متعارف کروانے سے اتفاق کرلیاہے ۔

TOPPOPULARRECENT