Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہند۔ آسٹریلیا پہلا ہاکی ٹسٹ ڈرا رگھوناتھ نے دو گول بنائے

ہند۔ آسٹریلیا پہلا ہاکی ٹسٹ ڈرا رگھوناتھ نے دو گول بنائے

راج نند گاؤں (چھتیس گڑھ) ، 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی آئندہ سال کے ریو اولمپکس کیلئے تیاری آج عالمی نمبر ایک آسٹریلیا کے خلاف یہاں 2-2 کے ڈرا مقابلے کے ساتھ شروع ہوئی۔ چھتیس گڑھ کے گراؤنڈ میں چار ہزار شائقین کی موجودگی میں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ٹسٹ میں ہاف ٹائم پر بھی اسکور 1-1 سے مساوی تھا۔ آخری کوارٹر میں تیزتر مسابقت ہوئی جبکہ میزبانوں کو کھیل کے اختتامی پانچ منٹ میں بعض اضطراب آمیز لمحات سے گزرنا پڑا۔ ہندوستان کی طرف سے وی آر رگھوناتھ نے دو گول داغے جبکہ مہمانوں کو میچ میں دو مرتبہ ڈائلان وودرسپون اور کرس سیریلو نے سبقت دلائی۔ ہندوستان ایک موقع پر 2-1 کی اسکور لائن پر کامیابی کی طرف گامزن تھا لیکن کرس نے 58 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول میں بدل کر میچ ڈرا کرایا۔ دوسرا ٹسٹ اتوار کی دوپہر کھیلا جائے گا۔ یہ تین میچ کی سیریز کھیلی جارہی ہے جو ہاکی ورلڈ لیگ فائنل کی بھی تیاری ہے، جسے رائے پور میں 27 نومبر تا 6 ڈسمبر منعقد کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT