Thursday , September 21 2017
Home / عرب دنیا / ہند۔ اسرائیل کے ’وائٹ شپنگ‘ معاہدہ پر دستخط

ہند۔ اسرائیل کے ’وائٹ شپنگ‘ معاہدہ پر دستخط

یروشلم ؍ نئی دہلی 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور اسرائیل نے آج ’وائٹ شپنگ‘ معاہدہ پر دستخط کئے تاکہ مرچنٹ نیوی شپس یا کارگو شپس کے بارے میں ڈاٹا کی شیرنگ کو بہتر بنایا جاسکے۔ ہندوستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل سنیل لانبا نے اسرائیلی دفاعی فورسیس کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ منعقد کرتے ہوئے باہمی ملٹری روابط میں گہرائی لانے کی سعی کی۔ اِس معاہدے پر ایڈمیرل لانبا اور چیف آف جنرل اسٹاف اسرائیلی ڈیفنس فورس لیفٹننٹ جنرل گادی ایسن کوتھ نے دستخط کئے۔ قبل ازیں دونوں کی میٹنگ میں باہمی دفاعی تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر غور و خوض کیا گیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT