Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہند۔ افریقہ چینائی ونڈے میں دونوں امپائرزہندوستانی

ہند۔ افریقہ چینائی ونڈے میں دونوں امپائرزہندوستانی

دبئی21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ہندوستانی امپائر سندرم روی کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹسٹ سیریز سے ہٹا کر جنوبی افریقہ اور ہندوستان کی ونڈے سیریز کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔موجودہ حالات کی وجہ سے چینائی میں چوتھے ونڈے میں دونوں ہندوستانی امپائر میچ میں خدمات انجام دیںگے۔ آئی سی سی نے یہ فیصلہ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری سیریز سے پاکستانی امپائر علیم ڈار کو ہٹانے کے بعد ان کی جگہ پر کرنے کے لئے کیا ہے جس سے دونوں سیریز پر اثر پڑے گا۔ آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل امپائر سندم روی کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے لئے امپائرمقرر کیا گیا تھا تاہم اب وہ جنوبی افریقہ اور ہندوستان کے درمیان چوتھے ونڈے میچ میں اپنے فرائض انجام دیں گے۔ ممبئی واقعہ کے باعث بی سی سی آئی اور جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ زنے آئی سی سی کے فیصلے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ دوسری جانب پاک انگلینڈ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں بروس آکسن فورڈ اور پال رائفل امپائرنگ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے جبکہ کرس گیفنے کو ٹی وی امپائر مقرر کیا گیا ہے۔ آئی سی سی نے چاروں بورڈز کی جانب سے تعاون کرنے پر ان کے فیصلے کو سراہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT