Tuesday , July 25 2017
Home / ہندوستان / ہند۔ انڈونیشیا کے درمیان مربوط بحری گشت کا آغاز

ہند۔ انڈونیشیا کے درمیان مربوط بحری گشت کا آغاز

نئی دہلی، 9 مئی(سیاست ڈاٹ کام) انڈمان اور نکوبار کمان کی نگرانی کے تحت پورٹ بلیئر میں 9 سے 12 مئی 2017 تک کی جارہی افتتاحی تقریب کے ساتھ 9 سے 25 مئی تک انڈیا۔ انڈونیشیا کے درمیان مربوط بحری گشت کورپیٹ کی 29 ویں سریزی جاری ہے ۔انڈونیشیا بحری جہاز کے آر آئی سوتیدی سینو پاترا آج ہند۔ انڈونیشیا کورپیٹ کی 29 ویں سیریز کے آغاز کے موقع پر پورٹ بلیئر کے ہاڈو وارف پہنچے ۔ انڈونیشیا کا بحری گشتی طیارہ بھی انڈونیشیا بحری وفد کے ساتھ آیا ہوا ہے ۔آئی این ایس اتکروش پورٹ بلیئر کے لئے اس وفد کی قیادت فرسٹ ایڈمرل بیم بینک ارو انٹو کررہے ہیں۔فرسٹ ایڈمرل بیم بینگ اروانٹو نے انڈمان نکور بار کمار کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل پی ایس سائی سے ملاقات کی۔ وفد نے بحری کمپوننٹ کمانڈر کو موڈور آشوتوش ردھورکر کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT