Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / ہند۔ بنگلہ دیش اعلیٰ سطحی معاہدہ

ہند۔ بنگلہ دیش اعلیٰ سطحی معاہدہ

نئی دہلی ۔15نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مویشیوں کی اسمگلنگ اور غیرقانونی دراندازی ہند۔بنگلہ دیش معتمدین داخلہ سطح کی بات چیت کے اعلیٰ سطحی موضوعات ہوں گے جس کا آغاز کل سے ہورہاہے ۔ یہ بات چیت الفا کے قائد انوپ چیٹیا کی بنگلہ دیش سے ہندوستان منتقلی کے فوری بعد منعقد ہورہی ہے ۔ مرکزی معتمد داخلہ راجیو مہرشی توقع ہے کہ مویشیوں کی بنگلہ دیش کو اسمگلنگ کے مسئلہ پر معتمد داخلہ بنگلہ دیش محمد حق خان کے ساتھ بات کریں گے اور ان سے تعاون طلب کریں گے تاکہ ایسی اسمگلنگ مکمل طور پر بند ہوسکے ۔

TOPPOPULARRECENT