Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہند۔ بنگلہ دیش ٹسٹ کا 13 فبروری سے حیدرآباد میزبان

ہند۔ بنگلہ دیش ٹسٹ کا 13 فبروری سے حیدرآباد میزبان

ایچ سی اے کی جانب سے عدم میزبانی کی افواہیں یکسر مسترد ۔ سکریٹری جان منوج کی وضاحت
نئی دہلی ، 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن (ایچ سی اے) سکریٹری کے جان منوج نے آج ایسی باتوں کو یکسر مسترد کردیا کہ اُن کی اسوسی ایشن 13 فبروری سے مقررہ بنگلہ دیش ٹسٹ کی میزبانی نہیں کرے گی۔ ایچ سی اے سکریٹری منوج نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ ’’میں بات واضح کردوں کہ ایچ سی اے نے اس ٹسٹ کی میزبانی کے معاملے میں کبھی کوئی پس و پیش کا اظہار نہیں کیا ہے۔ ہم اسٹیڈیم میں اشتہارات کیلئے آج ٹنڈر نوٹس جاری کررہے ہیں۔ نیز ہم ٹی سی ایم (ٹوئنٹی فرسٹ سنچری میڈیا) کے ساتھ معاملت پر ایک یا دو یوم میں دستخط بھی کرنے والے ہیں۔ میں نہیں جانتا یہ سب افواہیں کس نے پھیلائی ہیں۔‘‘ فنڈ کی قلت کے تعلق سے پوچھنے پر منوج نے کہا، ’’ہر اسوسی ایشن کو سپریم کورٹ سے کلیرنس درکار ہے اور ہر کسی کو مختص فنڈز کے معاملے میں فاضل عدالت سے منظوری مل چکی ہے۔ کیا کوئی بھی ٹسٹ میچ موقوف ہوا ہے؟ اور میں آپ کیلئے واضح کردوں کہ ہم نے اس ٹسٹ میچ کی میزبانی کیلئے معقول فنڈز کا انتظام کرلیا ہے جو اسٹیڈیم کے رائٹس کے ذریعے حاصل کئے جائیں گے۔‘‘ منوج نے یہ تک کہہ دیا کہ ان کی اسوسی ایشن نے بنگلہ دیش کیلئے انتظامات کئے ہیں کہ کچھ جلد آجائیں کیونکہ وہ سہ روزہ وارم اپ میچ کھیلنا چاہیں گے۔ ’’درحقیقت بنگلہ دیش والے چاہتے ہیں کہ پریکٹس میچ کیلئے ایک ہفتہ قبل آجائیں۔ ہمارے پاس اس کیلئے بھی فنڈز ہیں۔ لہٰذا، میں سمجھتا ہوں کہ بعض بی سی سی آئی عہدے داران جو شاید نااہل ہوگئے ہیں، وہ اس طرح کی بے بنیاد افواہیں پھیلانا چاہتے ہیں۔ اس لئے میں پھر ایک بار کہہ دوں کہ حیدرآباد اس ٹسٹ میچ کی میزبانی کررہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT