Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / ہند۔ میکسیکو کے درمیان ویزا قواعد کو آسان بنانے پر زور

ہند۔ میکسیکو کے درمیان ویزا قواعد کو آسان بنانے پر زور

نئی دہلی۔/11مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور میکسیکو نے آج تاجرین اور سیاحوں کیلئے ویزا قواعد کو آسان بنانے کے امکانات تلاش کئے ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو توسیع دی جاسکے۔ ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ بزنس اور ٹورسٹ کے خواہشمندوں کی آزادانہ نقل و حرکت کیلئے دونوں ممالک کے درمیان ویزا قواعد کو فراخدلانہ بنانے کی ضرورت ہے۔ کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹریز کی ایک تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے میکسیکو کی معتمد کامرس ریتائیوٹا نے کہا کہ فی الحال دونوں ممالک کے درمیان آمدورفت حوصلہ افزا نہیں ہے جبکہ عوام سے عوام کے درمیان رابطہ قائم کرنے حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ویزا قواعد میں آسانی پیدا کئے بغیر بزنس اور ٹورازم کو فروغ نہیں دیا جاسکتا۔

TOPPOPULARRECENT