Sunday , July 23 2017
Home / ہندوستان / ہند۔ پاک تنازعات کی یکسوئی پر موقف برقرار: حکومت

ہند۔ پاک تنازعات کی یکسوئی پر موقف برقرار: حکومت

نئی دہلی 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج کہاکہ پاکستان کے ساتھ باہمی مسائل کی یکسوئی بشمول مسئلہ کشمیر کے سلسلہ میں ہندوستان کا موقف تبدیل نہیں ہوا ہے۔ چین کو جس نے دیرینہ ہند ۔ پاک مسئلہ پر ثالثی کا پیشکش کیا ہے، بالواسطہ طور پر جھڑکتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ مرکزی تنازعہ دونوں ممالک کے درمیان ’’ہندوستانی سرزمین پر سرحد پار سے دہشت گردی‘‘ ہے جس سے پورے علاقے کا امن اور استحکام متاثر ہورہا ہے۔ تمام مسائل بشمول کشمیر ہند ۔ پاک باہمی مسائل کے سلسلہ میں ہندوستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان اور چین کی فوجیں ڈوکلم کے علاقے میں صف آراء ہیں جس کی یکسوئی کے لئے سفارتی ذرائع کا استعمال جاری رہے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT