Monday , August 21 2017
Home / دنیا / ہند۔ پاک تنازعہ کے نتیجہ میں نیوکلیر جنگ کا اندیشہ: امریکہ

ہند۔ پاک تنازعہ کے نتیجہ میں نیوکلیر جنگ کا اندیشہ: امریکہ

واشنگن 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور پاکستان کے درمیان نمایاں روایتی جنگ شدت اختیار کرنے پر نیوکلیر جنگ میں تبدیل ہوسکتی ہے۔ امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے امریکی کانگریس سنیٹ کی مسلح افواج کمیٹی پر بیان دیتے ہوئے اِس اندیشے کا اظہار کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ پاکستان مشرقی سرحد پر زیادہ توجہ مرکوز کررہا ہے۔ افغانستان سے متصل مغربی سرحد سے افواج کو ہندوستان سے متصل سرحد پر منتقل کررہا ہے حالانکہ افغانستان سے متصل سرحد سے طالبان اور القاعدہ کے جنگجوؤں کی پاکستان میں دراندازی کا اندیشہ ہے۔ پاکستانی فوج چاہتی ہے کہ سرحدات پر اپنے کنٹرول میں اضافہ کرے اور نیم فوجی صیانت کو بہتر بنائے اِس لئے مغربی سرحد اب بھی پاکستان کی اولین ترجیح برقرار رہ سکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT