Saturday , October 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہند۔ پاک میچ کیلئے سکیورٹی فراہم کرنے راج ناتھ سنگھ کا اعلان

ہند۔ پاک میچ کیلئے سکیورٹی فراہم کرنے راج ناتھ سنگھ کا اعلان

نئی دہلی ۔ 4 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دھرم شالہ میں ورلڈ ٹی ۔ 20 کرکٹ میچ کے انعقاد سے متعلق غیریقینی کے درمیان وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہاکہ 19 مارچ کو کھیلے جانے والے اس میچ میں سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے مرکزی نیم فوجی فورسیس فراہم کئے جاسکتے ہیں۔ انھوں نے اخباری نمائندوں سے کہاکہ ’’اگر(ہماچل پردیش کے ) چیف منسٹر سکیورٹی کی خواہش کرتے ہیں تو ہم فراہم کریں گے‘‘ ۔ چیف منسٹر ویربھدرسنگھ نے مرکزی وزیر داخلہ کے نام منگل کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کی حکومت اس میچ کیلئے سکیوٹی فراہم نہیں کرسکتی ۔ انھوں نے کہاتھا کہ سابق فوجی دھرم شالہ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ کا انعقاد نہیں چاہتے ۔

TOPPOPULARRECENT