Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / ہند۔ چین تجارتی حجم 65 بلین ڈالرس ہونے کی توقع

ہند۔ چین تجارتی حجم 65 بلین ڈالرس ہونے کی توقع

ممبئی ۔13 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور چین کے درمیان باہمی تجارت کا حجم سال 2016 ء کے اعداد و شمار کو دیکھیں تو زائد از 65 بلین امریکی ڈالر تک پہونچ جانے کی توقع ہے اور چین کی جانب سے جن شعبوں پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے اُن میں اقتصادی ، انفراسٹرکچر ، الکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی شامل ہیں۔ چین کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے آج یہاں ایک ایکزیبیشن کے موقع پر مخاطبت میں یہ بات بتائی ۔ قونصل جنرل عوامی جمہوریہ چین سے وابستہ کمرشیل کونسلر وانگ شیکائی نے اس موقع پر کہا کہ جنوری تا سپٹمبر 2016 ء باہمی تجارت کی قدر 52.14 بلین ڈالر درج کی گئی اور ہمیں اس میں اضافہ کے ساتھ سال 2016 ء کے اختتام پر 65 بلین ڈالر تک پہونچ جانے کی توقع ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اشتراک ہر دو کیلئے فائدہ بخش بھی ہے اور آنے والے برسوں میں اسے مزید وسعت دی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT