Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ہند ، پاک و بنگلہ دیش پر مبنی وفاق بنانے کی خواہش

ہند ، پاک و بنگلہ دیش پر مبنی وفاق بنانے کی خواہش

مشترکہ کرنسی اور آزاد تجارت کی تجویز، مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کا انٹرویو
حیدرآباد۔ 27 ڈسمبر (پی ٹی آئی) مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے ایک مشترکہ کرنسی اور آزاد تجارت کے ساتھ ہندوستان، پاکستان اور بنگلہ دیش پر مشتمل ’ایک مہا سنگھٹن‘ (وفاق)  بنانے کی حمایت کی ہے۔ یہ ایسا اقدام ہے جس کے بارے میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس سے دہشت گردی کا بڑی حد تک خاتمہ ہوسکتا ہے۔ پاسوان نے پی ٹی آئی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’’ہم نہیں کہہ سکتے کہ آیا متحد ہوسکتے ہیں یا نہیں، لیکن اگر یہ (تین ممالک) دوبارہ متحد ہوتے ہیں تو ایک بہت اچھی بات ہوگی۔ اگر (دوبارہ) ایک ملک نہیں بن سکتے تو کم سے کم یہ ایک وفاق بن سکتے ہیں‘‘۔ پاسوان نے کہا کہ ’’بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش (پہلے) ایک ہی ملک تھے‘‘۔ ان سے اکھنڈ بھارت سے متعلق بی جے پی کے جنرل سیکریٹری رام مادھو کے حالیہ بیان سے بارے میں سوال کیا گیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آر ایس ایس سمجھتا ہے کہ یہ تین ملک جو پہلے ایک تھے، مستقبل میں کسی دن، کوئی جنگ سے نہیں بلکہ عوامی خیرسگالی کے ذریعہ دوبارہ متحد ہوجائیں گے، پاسوان نے اپنے اس خیال کا اظہار کیا کہ تین ملکوں پر مشتمل وفاق کی تشکیل کی صورت میں دہشت گردی کا بڑی حد تک خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ پاسوان نے جو ایل جے پی کے سربراہ بھی ہیں، کہا کہ ان کی پارٹی خانگی شعبہ میں درج فہرست طبقات و قبائل کو تحفظات کی فراہمی کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’اب آپ تمام عہدوں کیلئے تحفظات دے چکے ہیں، تحفظات اب کہاں دستیاب ہیں، درج سوم اور درج چہارم کے جائیدادوں کیلئے آپ تھوڑے بہت تحفظات دے سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT