Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / ہند ، پاک کی جانب سے نئی شروعات : سشما

ہند ، پاک کی جانب سے نئی شروعات : سشما

نئی دہلی ۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور پاکستان کی جانب سے نئی شروعات کی گئی ہے جیسا کہ دونوں ملکوں نے تمام دیرینہ مسائل کی یکسوئی کیلئے پرامن وسائل کے ذریعہ نئے باہمی جامع مذاکرات پر اتفاق کرلیا ہے، وزیرامور خارجہ سشماسوراج نے آج یہ بات کہی ۔ راجیہ سبھا اس سوال پر کہ آیا ہندوستان نے بین الاقوامی فورموں میں پاکستان مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اٹھایا ہے، سشما نے اثبات میں جواب دیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کے مسئلہ پر حکومت کا وصولی اور پراستقلال موقف یہی رہا ہیکہ ساری ریاست ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے نئے باہمی مذاکرات پر اتفاق کے ساتھ نئی شروعات ہوچکی ہے اور تمام دیرینہ مسائل حل کرلئے جائیں گے۔ اس ماہ کے اوائل اسلام آباد کو اپنے دورہ کے دوران جہاں وہ افغانستان پر ہمہ رخی اجلاس میں شرکت کیلئے گئی تھیں، ہندوستان اور پاکستان دونوں نے اعلان کیا کہ انہوں نے ’’جامع‘‘ مذاکرات شروع کرنے سے اتفاق کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT