Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہند اور پاک سے نظر انداز کئے جانے والے کھلاڑیوں کی زمبابوے پر نظریں

ہند اور پاک سے نظر انداز کئے جانے والے کھلاڑیوں کی زمبابوے پر نظریں

ہرارے ۔24 جون (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان اور ہندوستان کی کرکٹ ٹیموں سے نظراندازکئے جانے  کرکٹرز نے زمبابوے کرکٹ کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دینے کیلئے اپنی خدمات پیش کرنی شروع کر دی ہیں۔ زمبابوے کرکٹ اس وقت اپنے بدترین دور سے گزر رہی ہے جہاں اس کے کئی اہم کھلاڑی مناسب پیسے نہ ملنے کے باعث سبکدوش ہوچکے ہیں۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے وہ پاکستانی اور ہندوستانی کرکٹرز جنہیں اپنے ملک میں موقع ملنے کا امکان نہیں وہ زمبابوے میں قسمت آزمائی کرنا چاہتے ہیں۔ایسے کرکٹر کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر زمبابوے کرکٹ کے میڈیا منیجر ڈارلنگٹن ماجونگا کو 20 کے قریب درخواستیں موصول ہوتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT