Tuesday , June 27 2017
Home / دنیا / ہند و افغان میں حملوں کیلئے پاکستانی دہشت گردوں کا منصوبہ

ہند و افغان میں حملوں کیلئے پاکستانی دہشت گردوں کا منصوبہ

امریکی انٹلیجنس کی وارننگ، سینٹ کمیٹی میں ڈینئل کوٹس کا بیان
واشنگٹن ۔ 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں موجود دہشت گرد گروپس ہندوستان اور امریکہ میں حملوں کے منصوبے بنا رہے ہیں اور امریکی انٹلیجنس کے سرکردہ عہدیداروں نے اس ضمن میں دونوں ملکوں کو خبردار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسلام آباد ان دہشت گردوں پر قابو پانے میں ناکام ہوگیا ہے۔ نیشنل انٹلیجنس کے ڈائرکٹر ڈینئل کوٹس نے عالمگیر پیمانے پر خطرات سے متعلق کانگریس کی سماعت کے دوران سینٹ کی منتخب کمیٹی کے ارکان سے کہا کہ پاکستان اپنے نیوکلیئر اسلحہ میں اضافہ کیلئے نیوکلیئر ذخیرہ کو وسعت دے رہا ہے جبکہ ان کے استعمال کے اندیشوں میں کمی ہورہی ہے۔ کوٹس نے کہا کہ پاکستان، اپنی سرزمین پر متحرک عسکریت پسندوں کی سرکوبی میں ناکام ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ گروپ اب اس علاقہ میں امریکی مفاد کیلئے خطرہ بن گئے ہیں اور ہند و افغانستان میں حملوں کے مسلسل منصوبے بنارہے ہیں‘‘۔ جنوبی ایشیاء پر امریکی انٹلیجنس برادری نے تخمینہ کیا ہیکہ امریکہ اور اس کے حلیفوں کی فوجی ا مداد میں اضافہ کے باووجد افغانستان میں 2018ء تک امن و سلامتی کی صورتحال تقریباً یقینی طور پر بگڑی رہے گی۔ کوٹس نے کہا کہ ’’افغان صورتحال میں صورتحال کی ابتری دراصل بدترین معاشی بدحالی کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔ طالبان کے ساتھ امن سمجھوتہ یا پھر تخریب کاری پر کنٹرول تک افغانستان بیرونی مدد پر انحصار کو کم کرنے کی جدوجہد میں مصروف رہے گا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے تخمینہ کیا ہیکہ طالبان کو بالخصوص دیہی علاقوں میں تائید حاصل ہوتی رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی بیروانی اقوامی برادری میں اپنے یکا و تنہا ہونے اور ہندوستان کے اثرات سے نمٹنے کے متبادل کے طور پر چین سے مزید قریب ہوگا۔ چنانچہ چین کو بھی بحرہند میں اپنا اثر ورسوخ بڑھانے کی کوششوں میں مدد مل سکتی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT