Saturday , April 29 2017
Home / پاکستان / ہند و پاک ہمیشہ دشمن نہیں رہ سکتے : جنجوا

ہند و پاک ہمیشہ دشمن نہیں رہ سکتے : جنجوا

اسلام آباد ۔ 12 ۔ اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) قومی سلامتی مشیر ناصر جنجوا نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہند و پاک ہمیشہ ایک دوسرے کے دشمن نہیں رہ سکتے بلکہ انہیں باہمی اختلافات کو بات چیت کے ذریعہ دور کرنے کی ضرورت ہے ۔ ناصر جنجواکینیڈین ہائی کمشنر پیری کالڈ رووڈ سے بات کررہے تھے جنہوں نے کل ان سے ملاقات کی تھی ۔ پاکستان کی اسوسی  ایٹیڈ پریس نے بھی جنجوا کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہند و پاک کو اپنے باہمی تنازعات ، بحران اور اختلافات بات چیت کے ذریعہ دور کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ ہندو پاک ہمیشہ دشمن نہیں رہ سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو این ایس جی گروپ کی رکنیت کیلئے غیر امتیازی سلوک کی ضرورت ہے  ورنہ لوگ کہتے کچھ اور ہیں اور کرتے کچھ اور ہیں ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ بین الاقوامی برادری خود اپنے مفاد کی خاطر جو دراصل ہندوستان سے وابستہ ہے ، کشمیر کے مسئلہ کو قصداً نظرانداز کررہی ہے حالانکہ ہندوستان مسئلہ کشمیر کو دو رخی مسئلہ سے تعبیر کرتا ہے تاہم اس مسئلہ پر بات چیت سے گریز کرتے ہوئے  ہندوستان نے اس کے  دو رخی موقف کو مجروح کیا ہے ۔ کینیڈین ہائی کمشنر نے بھی اس موقع پر ہند و پاک کے درمیان باہمی بات چیت کی ضرورت پر زور  دیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT