Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / ہند ۔پاک مشیران قومی سلامتی مذاکرات ، گرداس پور دہشت گرد حملہ شامل

ہند ۔پاک مشیران قومی سلامتی مذاکرات ، گرداس پور دہشت گرد حملہ شامل

نئی دہلی 3 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان، پاکستان کو ثبوت پیش کرے گا کہ 3 دہشت گردوں نے جنھوں نے گرداس پور پر حملہ کیا تھا، سرحد پار کرکے ہندوستان آئے تھے۔ دونوں ممالک کے مشیران قومی سلامتی سطح کے مذاکرات جاریہ ماہ کے اواخر میں مقرر ہیں۔ ذرائع کے بموجب اس تبدیلی سے قبل حکومت ہند نے کہاکہ ہندوستان کی جانب سے دہشت گردی کے واقعات اور مطلوب گینگسٹر و 1993 ء کے ممبئی دھماکوں کے کلیدی سازشی داؤد ابراہیم کی ہندوستان کو حوالگی کے بارے میں بھی بات چیت کی جائے گی۔ جس سے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی روس کے شہر اوفا میں گزشتہ ماہ ملاقات کے دوران اتفاق ہوچکا ہے۔ ذرائع نے مزید کہاکہ گرداس پور حملہ کے بارے میں معلومات ہنوز جمع کی جارہی ہیں اور سراغ رسانی محکمہ چاہتے ہیں کہ سرحد پار سازش کے ٹھوس ثبوت پاکستان کو پیش کئے جائیں۔ ان حملوں میں 7 افراد بشمول تین شہری، ایس ایس پی (سراغ رسانی) بلجیت سنگھ ہلاک ہوگئے تھے۔ ذرائع کے بموجب یہ ثبوت تیار کئے جارہے ہیں اور ملاقات کے دوران حکومت پاکستان کے مشیر قومی سلامتی کے حوالہ کئے جائیں گے۔ لشکر طیبہ کے سربراہ ذکی الرحمن لکھوی کے بارے میں بھی بات چیت کی جائے گی جو فی الحال ضمانت پر رہا ہیں۔

TOPPOPULARRECENT