Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہند ۔پاک ویمنس کرکٹ سیریز کی منسوخی کا اندیشہ

ہند ۔پاک ویمنس کرکٹ سیریز کی منسوخی کا اندیشہ

نئی دہلی، 17 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدہ تعلقات کا اثر دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی خاتون کرکٹ سیریز پر بھی پڑ سکتا ہے جو موجودہ حالات میں منسوخ ہونے کے دہانے پر ہے۔ انڈیا اور پاکستان کے درمیان اکٹوبر کے آخر تک ویمنس کرکٹ سیریز کھیلی جانی ہے جس میں آئی سی سی ویمنس چمپئن شپ پوائنٹس کا فیصلہ ہونا ہے ۔لیکن بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) نے ابھی تک پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو سیریز کھیلنے یا منسوخ کرنے کو لے کر کوئی واضح معلومات نہیں دی ہے۔ ’کرک اِنفو‘ کی رپورٹ کے مطابق اگر سیریز منسوخ ہوتی ہے تو پوائنٹس کی تقسیم کا فیصلہ چمپئن شپ کی تکنیکی کمیٹی کرے گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی اس سیریز کو اگر انڈیا کھیلنے سے انکار کرتا ہے تو اس کو پوائنٹس نہیں دینا چاہئے ۔اس سیریز میں دونوں ممالک کے درمیان تین ونڈے ہونے ہیں اور پی سی بی متحدہ عرب امارات میں انڈیا کی میزبانی کرنے کو تیار ہے ۔قابل ذکر ہے کہ آئی سی سی خاتون چمپئن شپ کے بعد سرفہرست چار مقامات پر رہنے والی ٹیموں کو انگلینڈ میں اگلے سال ہونے والے 2017عالمی کپ کیلئے خود کار طریقے سے داخلہ مل جائے گا۔ آخری چار مقامات پر رہنے والی ٹیموں کو کوالیفکیشن سے اصل ٹورنمنٹ میں داخل کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT