Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ہند ۔چین مشیران قومی سلامتی کی ملاقات

ہند ۔چین مشیران قومی سلامتی کی ملاقات

باہمی امور پر اجیت ڈوول اور یانگ جئیچی کا تبادلہ خیال
حیدرآباد 4 نومبر ( پی ٹی آئی ) قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے آج اپنے چینی ہم منصب یانگ جئیچی سے یہاں ملاقات کی جس میںباہمی تعلقات کو بہتر بنانے پر غور کیا گیا ۔ دونوں ملکوں کے تعلقات کئی مسائل کی وجہ سے انجماد کا شکار ہیں۔ ان میں این ایس جی میں ہندوستان کی شمولیت کی کوششوں اور جئیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر اقوام متحدہ کے امتناع کو روکنے چین کی کوششیں شامل ہیں۔ یہ ملاقات تاج فلک نما پیلس میں ہوئی جبکہ دو دن قبل ہندوستانی اور چینی افواج کے مابین لداخ میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی جبکہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی اس علاقہ میں داخل ہوگئی تھی جہاں آبپاشی کنال تعمیر کی جا رہی ہے ۔ چینی فوج نے ہندوستانی شہریوں کو وہاں کام کرنے سے روک دیا تھا ۔ کل دونوں فریقین نے آج کا یہ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ اس اجلاس کے تعلق سے کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی ہے ۔ اجیت ڈوول اور یانگ ہندوستان اور چین کے مابین سرحدی امور پر بات چیت کیلئے خصوصی نمائندے ہیں۔ یہ دونوں وقفہ وقفہ سے ملاقات کرتے رہتے ہیں تاکہ باہمی امور پر بات چیت کی جاسکے ۔ واضح رہے کہ چین نے این ایس جی میں شمولیت اختیار کرنے کی ہندوستان کی کوششوں کی مخالفت کی تھی ۔ اس کے علاوہ چین نے مسعود اظہر پر امتناع عائد کرنے اقوام متحدہ کی کوششوں کی راہ میں بھی رکاوٹ پیدا کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT