Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہند ۔ آسٹریلیا ونڈے سیریز باہمی ٹریک ریکارڈ

ہند ۔ آسٹریلیا ونڈے سیریز باہمی ٹریک ریکارڈ

حیدرآباد ، 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلی بار ’ڈاؤن اَنڈر‘ خطہ میں باہمی او ڈی آئی کرکٹ سیریز منگل 12 جنوری کو شروع ہورہی ہے ۔ ایم ایس دھونی اور اسٹیو اسمتھ کی ٹیمیں پہلے ونڈے میں پرتھ کے واکا گراؤنڈ پر مدمقابل آرہی ہیں۔ اس موقع پر ہندوستان اور آسٹریلیا کے تاحال او ڈی آئیز کا جائزہ لیں تو معلوم ہوگا کہ 1980ء سے 2015ء تک دونوں نے باہمی طور پر 118 میچوں میں مسابقت کی، جن میں سے 40 انڈیا نے جیتے ، آسٹریلیا 68 میں کامیاب رہا اور 10 مقابلوں کا نتیجہ نہ نکلا۔ آسٹریلیا کی وطن میں ہندوستان کے خلاف جیت کا تناسب مزید بہتر ہے جیسا کہ وہ 43 میچز کے منجملہ 31 میں کامیاب رہا ، ہندوستان نے صرف 10 مقابلے جیتے اور دو میچز بے نتیجہ رہے۔ ٹیم انڈیا نے وطن میں آسٹریلیا کے خلاف نسبتاً اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔ انڈیا میں میزبانوں نے آسٹریلیا کو 51 میں سے 21 میچوں میں ہرایا، 25 میں مہمانوں نے کامیابی حاصل کی اور 5 میچز بے نتیجہ ہوئے۔ دیگر اہم اعداد و شمار نیوٹرل گراؤنڈ سے متعلق ہیں جہاں 24 میچز کے منجملہ ہندوستان نے 9، آسٹریلیا نے 12 مقابلے جیتے اور 3 میچز کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔

TOPPOPULARRECENT