Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / ہند ۔ آسیان نوجوانوں کی 14 تا 19 اگسٹ بھوپال میں چوٹی کانفرنس

ہند ۔ آسیان نوجوانوں کی 14 تا 19 اگسٹ بھوپال میں چوٹی کانفرنس

نئی دہلی ۔7 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسیان ممالک کے 100 مندوبین میں شامل نوجوان ہند۔ آسیان نوجوانوں کی چوٹی کانفرنس میں جو 14 تا 19 اگسٹ بھوپال میں منعقد کی جائیگی ، شرکت کریں گے ۔ انڈیا فاؤنڈیشن نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دانشور وزارت خارجہ اور وزارت اُمور نوجوانان و اسپورٹس کے زیراہتمام اپنی نوعیت کی منفرد چوٹی کانفرنس منعقد کررہی ہے ۔ یہ آسیان ۔ ہند مذاکرات میں شراکت داری کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی جارہی ہے ۔ جس کا مرکزی موضوع ’’مشترکہ اقدار ، مشترکہ مستقبل ‘‘ ہوگا۔ ہندوستانی تہذیبی ، تجارتی ، تمدنی اور دیگر تعلقات اس علاقہ کے ممالک سے صدیوں قدیم ہیں ۔ وزیراعظم نریندر مودی بارہویں آسیان ۔ ہند چوٹی کانفرنس اور نویں مشرقی ایشیاء چوٹی کانفرنس کا نومبر 2014 ء میں افتتاح کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT