Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / ہند ۔ اسرائیل تعلقات کا مستقبل لامحدود : نتن یاہو

ہند ۔ اسرائیل تعلقات کا مستقبل لامحدود : نتن یاہو

یروشلم ۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہند ۔ اسرائیل تعلقات کا مستقبل ’’لامحدود‘‘ ہے۔ وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے صدر پرنب مکرجی کے 3 روزہ سرکاری دورہ اسرائیل کے آخری دن ان کے اعزاز میں ظہرانہ ترتیب دیا تھا جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور اسرائیل کے تعلقات کا مستقبل لامحدود ہے۔ ہندوستان نے عام تصور کے برعکس ثابت کردیا ہیکہ وہ ایک جمہوری ملک ہے اور انتہائی وسیع آبادی اور اس کے تنوع کو بہترانداز میں گنجائش فراہم کرسکتا ہے جس میں جبر و تخویف کا کوئی پہلو نہیں ہے۔ وزیراعظم اسرائیل صدر پرنب مکرجی کے اعزاز میں سرکاری ظہرانہ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل میں ہندوستان انتہائی مقبول ہے۔ ان کے ملک میں کئی پارٹیاں اور نظریاتی تنازعہ موجود ہیں لیکن وہ سب ہندوستان سے محبت کرتے ہیں۔ اس بارے میں ان کے درمیان کوئی تنازعہ نہیں ہے۔ وزیراعظم اسرائیل نے ہندوستان کے ساتھ ایجادات میں شراکت داری کی خواہش کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل ان ہی ممالک کا ہے جو ایجادات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT