Friday , October 20 2017
Home / دنیا / ہند ۔ امریکہ بہترین تعلقات سابق صدر اوباما اور مودی کے مرہون منت : رچرڈورما

ہند ۔ امریکہ بہترین تعلقات سابق صدر اوباما اور مودی کے مرہون منت : رچرڈورما

واشنگٹن ۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک سابق اعلیٰ سطحی امریکی سفارتکار نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا ٹرمپ انتظامیہ کے لئے ہندوستان ایک خارجہ پالیسی کے لئے ایک ترجیحی ملک ہے اور ہند ۔ امریکہ کے درمیان بہترین تعلقات کا سہرہ وزیراعظم ہند نریندر مودی اور سابق امریکی صدر بارک اوباما کے سر بندھنا چاہئے۔ سابق امریکی سفیر برائے ہند رچرڈ راہول ورما نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ایقان ہے کہ ہندوستان کو خارجہ پالیسی کے لئے ایک ترجیحی ملک مانا جاتا ہے (ٹرمپ انتظامیہ میں) جو یقینا ایک ہمت افزاء تبدیلی ہے ہم مجموعی طور پر دونوں ممالک کے بہترین تعلقات سے تعبیر کریں گے۔ 48 سالہ ورما واشنگٹن کے ایک اڈوائزری اور اسٹریٹیجی گروپ کے ایشیاء گروپ کے نائب صدرنشین ہیں۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گذشتہ دو تا تین سالوں کے درمیان دونوں ممالک کے تعلقات کو ایک نیا فروغ حاصل ہوا جس کے لئے موجودہ وزیراعظم ہند نریندر مودی اور سابق امریکی صدر بارک اوباما ذمہ دار ہیں اور اب ہمیں قوی امید ہے کہ فروغ کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ یاد رہے کہ اوباما انتظامیہ کے دوران ورما نے ہند ۔ امریکہ تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم رول ادا کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک اگر دفاعی شعبہ میں سرمایہ کاری کرتے ہیں تو یہ ایک پسندیدہ عمل ہوگا۔ رچرڈ ورما نے کہا کہ وہ حالانکہ سفارتی ذمہ داریوں سے وابستہ نہیں ہے لیکن اس کے باوجود ہمیشہ یہ خواہش کریں گے کہ امریکہ اور ہندوستان کے تعلقات پہلے سے کہیں بہتر ہوجائیں۔

TOPPOPULARRECENT