Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / ہند ۔ امریکہ تجارتی روابط کو اجاگر کرنے نمائش کا اہتمام

ہند ۔ امریکہ تجارتی روابط کو اجاگر کرنے نمائش کا اہتمام

سالار جنگ میوزیم میں ایک ماہ طویل انعقاد ۔ مسٹر مائیک مولینس کا بیان
حیدرآباد ۔ /4 ستمبر (سیاست نیوز)  امریکی قونصل جنرل مسٹر مائیکل مولینس نے آج بتایا کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان گہرا تجارتی رشتہ رہا ہے ۔ امریکی قونصل خانہ حیدرآباد کے  زیراہتمام تصویری نمائش  “Kindred Nations – The United States and India, 1783 – 1947” کا سالارجنگ میوزیم میں ایک ماہ طویل انعقاد عمل میں لایا گیا ہے ۔ اس موقع پر مسٹر مولینس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہندوستان امریکہ کا بہترین تجارتی شراکت دار رہا ہے ۔ شہر حیدرآباد ، امریکی سرمایہ کاری کیلئے نمایاں مقام ہے اور کئی ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنیوں بشمول مائیکرو سافٹ ، گوگل اور دیگر نے اپنے یونٹ حیدرآباد میں قائم کئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس نمائش کے ذریعہ قدیم امریکی اور ہندوستانی تجارتی روابط کو اجاگر کرنا ہے ۔ دونوں ملکوں کے درمیان تقریباً 100 بلین ڈالرس کی تجارت ہورہی ہے اور آئندہ اس کو  500 بلین ڈالر تک پہونچانے دونوں ملک کوشاں ہیں ۔ ریاستوں کی تقسیم کے بعد بھی حیدرآباد امریکی تجارت پیشہ افراد کیلئے توجہ کا مرکز ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آندھراپردیش میں وشاکھاپٹنم میں بھی جسے مرکزی حکومت کی جانب سے اسمارٹ سٹی کیلئے نامزد کیا گیا ہے امریکی تجارتی سرگرمیاں جاری رہیں گی ۔ مسٹر مولینس نے بتایا کہ کئی دہوں سے امریکہ ہندوستان کا تجارتی شراکت دار رہا ہے اور اس سلسلے میں نمائش کے ذریعہ عوام کو دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات کی اہمیت سے واقف کروانا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ چینائی ، ممبئی ، کولکتہ میں بھی ایسی نمائش کا انعقاد ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT