Friday , October 20 2017
Home / دنیا / ہند ۔ امریکہ تعاون ، تحفظات ذہنی اور مسابقتی ناقدری سے گریز ، جیٹلی کا مشورہ

ہند ۔ امریکہ تعاون ، تحفظات ذہنی اور مسابقتی ناقدری سے گریز ، جیٹلی کا مشورہ

واشنگٹن ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور امریکہ نے بیرون ملک ٹیکس چوری کے واقعات پر قابو پانے کیلئے باہم معلومات کے تبادلہ اور مشترکہ آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ دہشت گردوں کو مالیہ فراہم کرنے کیلئے رقومات کی غیرقانونی منتقلی پر بھی قابو پایا جائے گا۔ ایک اور اطلاع کے بموجب G-20 چوٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان کے مرکزی وزیرفینانس ارون جیٹلی نے کہا کہ تمام G-20 ممالک کو تجزیہ کرنا چاہئے کہ ان کی پالیسی میں کیا کوتاہیاں پائی جاتی ہیں۔ علاوہ ازیں تحفظات ذہنی اور مسابقت کرنے والے ممالک کی ناقدری کا رویہ بھی ختم کرنا چاہئے کیونکہ اس سے معیشت کی بہتری متاثر ہوتی ہے۔
اسرائیل کی نئی دیوار پر یوروپی یونین فکرمند
یروشلم ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یوروپی یونین نے کہا کہ اسے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارہ کو تقسیم کرنے والی متنازعہ نئی دیوار کی تعمیر پر گہری فکرمندی ہے۔ یہ دیوار وادی کریمیسان میں تعمیر کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT