Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / ہند ۔ امریکہ دفاعی روابط کو فروغ دینے کی کوشش

ہند ۔ امریکہ دفاعی روابط کو فروغ دینے کی کوشش

واشنگٹن ۔ 6 جولائی۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے ساتھ باہمی فوجی تعاون میں کی گئی پیشرفت پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے پنٹگان نے کہا ہے کہ امریکہ اس رشتہ کو مزید آگے تک لے جانے کیلئے کوشاں ہیں۔ پینٹگان پریس سکریٹری پیٹر کک نے گزشتہ روز کہا کہ امریکی وزیر خارجہ اُِ پیشرفت پر کافی مطمئن ہیں جو ہم نے ہندوستان کے ساتھ ملٹری سے ملٹری رشتے کے تعلق سے کی ہے اور وہ وزیر دفاع منوہر پاریکر کے ساتھ جاری تال میل کو آگے بڑھاتے ہوئے دونوں ملکوں کے باہمی رشتہ کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے اس سال کے اوائل ہندوستان کاد ورہ کیا تھا جس کے دوران انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی رشتہ کو کلیدی نوعیت کا اشتراک قرار دیا تھا ۔ پیٹر کُک نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ امریکی وزیر دفاع کا تبصرہ خود اُن کی رائے کو اُجاگر کرتا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ رشتوں کے معاملے میں وہ کیا رائے رکھتے ہیں ۔ نہ صرف دفاعی تعلقات بلکہ معاشی پالیسیوں اور سکیورٹی پالیسیوں کے معاملے میں بھی امریکہ ہندوستان کے ساتھ تعمیری پیشرفت چاہتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT