Friday , August 18 2017
Home / دنیا / ہند ۔ امریکہ لاجسٹکس سمجھوتوں پر چین کا محتاط ردعمل

ہند ۔ امریکہ لاجسٹکس سمجھوتوں پر چین کا محتاط ردعمل

پاریکرکے دورہ بیجنگ پر مسئلہ اٹھانے کا اشارہ
بیجنگ ۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چین نے ہند اور امریکہ کے مابین لاجسٹکس تبادلہ سے متعلق سمجھوتے پر آج اصولی طور پر حقائق پر مبنی تبصرے کیا ہے لیکن وزیردفاع منوہر پاریکر کے آئندہ ہفتہ دورہ بیجنگ کے موقع پر یہ مسئلہ پر بات چیت ہوسکتی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکان نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ایک دوسرے کے اثاثوں اور اڈوں کی تعمیر اور رصدات کی فراہمی سے متعلق سمجھوتے کے بارے میں ایک سوال پر جواب دیا کہ ’’ہم نے امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر کے دورہ ہند سے متعلق باوثوق خبروں کا نوٹ لیا ہے‘‘۔ ا نہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان دنیا میں اثرورسوخ کا حامی ایک اہم ملک ہے اور ہندوستان ایک آزاد سفارتی پالیسی رکھتا ہے۔ ہندوستان اپنے مفادات کے مطابق اپنی سفارتی پالیسیاں بنائے گا‘‘۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہیکہ پاریکر کے 18 اپریل کو دورہ چین کا انہوں نے حوالہ دیا ہے جس سے اشارہ ملتا ہیکہ ان کے ساتھ بات چیت میں یہ مسئلہ اٹھایا جائے۔ اس دو روزہ دورہ کا دونوں طرف سے ہنوز باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT