Tuesday , September 26 2017
Home / Top Stories / ہند ۔ امریکہ کی سب سے بڑی بحری جنگی مشقیں، جاپان بھی شامل

ہند ۔ امریکہ کی سب سے بڑی بحری جنگی مشقیں، جاپان بھی شامل

نئی دہلی ۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے ایک جنگی طیارہ بردار بحری بیڑے نے ہندوستان کیساتھ مل کر دونوں ملکوں کی تاریخ کی آج تک سب سے بڑی بحری جنگی مشقیں شروع کر دی ہیں۔ ان سمندری جنگی مشقوں میں شامل تیسرا ملک جاپان ہے۔ یہ 3ملکی بحری جنگی مشقیں آج ہی شروع ہوئی ہیں اور انکا مقصد واشنگٹن، ٹوکیو اور نئی دہلی کی یہ سوچ ہیکہ انہیں ایشیا بحرالکاہل کے علاقہ میں پانے جانے والے خطرات کا مل کر مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہنا چاہیے۔ رائٹرز کے مطابق ہندوستانی ساحلی علاقے کے قریب کی جانے والی ان جنگی مشقوں کو ’مالابار‘ کا نام دیا گیا ہے اور یہ واشنگٹن اور نئی دہلی کے بحری دستوں کی طرف سے آج تک مل کر کی جانے والی سب سے بڑی جنگی مشقیں ہیں۔واشنگٹن اور نئی دہلی نے ان مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز 25 سال قبل 1992ء میں کیا تھا، اور اس عمل میں بعد میں جاپان کو بھی شامل کر لیا گیا تھا۔امریکی مسلح افواج کی بحرالکاہل کے خطے کیلئے اعلیٰ کمان کی طرف سے پیر کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے، ’’مالابار 2017ء ان فوجی مشقوں کے سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہے، جنکی اہمیت اور پیچیدگی میں گزشتہ کئی برسوں کے دوران واضح اضافہ ہوا ہے۔ ان مشقوں کا مقصد ’انڈو ایشیا پیسیفک‘ کے سمندری علاقے میں سلامتی کے مشترکہ لیکن بڑے متنوع خطرات کے مقابلے کی اہلیت کو بڑھانا ہے۔‘‘

TOPPOPULARRECENT