Monday , August 21 2017
Home / Top Stories / ہند ۔ آسٹریلیا تعلقات کو فروغ دینے بیرونی سرمایہ کاری پر توجہ

ہند ۔ آسٹریلیا تعلقات کو فروغ دینے بیرونی سرمایہ کاری پر توجہ

وزیر فینانس ارون جیٹلی کا آئندہ ہفتہ دورہ، مینوفیکچرنگ ، ٹیکنالوجی ، سرویس سیکٹر اور دیگر اُمور پر تبادلہ خیال متوقع
نئی دہلی 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر فینانس ارون جیٹلی آئندہ ہفتہ آسٹریلیا کا دورہ کررہے ہیں۔ آسٹریلیا کے اعلیٰ قائدین اور طاقتور سرمایہ کاروں سے ملاقات کریں گے۔ ہندوستان میں بڑے پیمانہ پر سرمایہ کاری کرنے کی پرزور ترغیب دی جائے گی۔ آسٹریلیا کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات میں ہمہ رخی فروغ کی مساعی کرتے ہوئے وزیر فینانس بیرونی فنڈس کے حصول کے لئے اپنی کوششوں کو بروئے کار لائیں گے۔ آسٹریلیا میں ہندوستانی ہائی کمشنر نودیپ سوری نے کہاکہ ارون جیٹلی کے چار روزہ دورہ کے دوران وہ نیو ساؤتھ ویلس وزیراعظم مائیک بائرڈ، وزیر فینانس جولی بشپ، ٹریژر اسکاٹ مورسین، وزیر فینانس میتھس کرومن اور توانائی و وسائل کے وزیر جوزف فریڈنبرگ سے ملاقات کریں گے۔ نودیپ سوری نے مزید کہاکہ ارون جیٹلی آسٹریلیا کے وزیراعظم ملکم ٹرنبل سے بھی ملاقات کریں گے۔ ارون جیٹلی کے دورہ کو معروف رین اور تعمیری ہونے کی توقع ظاہر کرتے ہوئے مودی نے مزید کہاکہ اس دورہ سے آسٹریلیا کے ملٹی پل کمپنیوں اور ہمہ رخی اداروں کے ساتھ ہندوستان کی تجارت کے موقع کو فروغ حاصل ہوگا۔ انھوں نے مزید کہاکہ اس ملاقات میں مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی سرویس سیکٹرس فینانس اور فاضل فنڈس کے بشمول وسیع تر اُمور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ وزیر فینانس آسٹریلیا کے بڑے بزنس لیڈرس سے بھی ملاقات کریں گے۔

آسٹریلیا مستقبل کے فنڈس کو یقینی بنانے والا سب سے بڑا متمول ملک ہے۔ ارون جیٹلی نے آسٹریلیا سے ملنے والے فنڈس کا تخمینہ 2 ٹریلین امریکی ڈالر لگایا ہے۔ ان فنڈس کے ذریعہ بہترین شرح حاصل ہوگی اور توقع ہے کہ ہندوستان کی پیداواری صلاحیت اضافہ ہوگا۔ ہندوستان کے انفراسٹرکچر کے لئے فنڈس اور مالیاتی تعاون کی ضرورت ہے۔ ارون جیٹلی 29 مارچ کو سڈنی پہونچیں گے۔ ان کے ہمراہ ہندوستان کا اعلیٰ سطحی تجارتی وفد بھی ہوگا جس میں سی آئی آئی اور ایف آئی سی سی آئی کے سینئر عہدیدار بھی شامل ہوں گے۔ وزارت فینانس، آر بی آئی اور ایس ایف بی آئی سے تعلق رکھنے والے ماہرین بھی وفد میں شامل رہیں گے۔ آسٹریلیا حکومت کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں مختلف شعبوں میں باہمی تجارت کو فروغ دینے پر خاص توجہ دی جائے گی۔ میک اِن انڈیا حکمت عملی پر خصوصی زور دیا جائے گا۔ ہندوستان کی انفراسٹرکچر منصوبوں میں ٹرایلین ڈالرس کی آسٹریلیا کی سرمایہ کاری کے لئے بھی وزیر فینانس زور دیں گے۔ وہ آئندہ جمعہ کو آسٹریلیا کے 25 اعلیٰ ترین کمپنیوں کے سی ای اوز اور ایگزیکٹیوز سے ملاقات کریں گے۔ ہند ۔ آسٹریلیا کے درمیان تعلقات کو نئی بلندی تک لے جاتے ہوئے ایک چھت کے نیچے ایک ٹریلین امریکی ڈالر کے اثاثہ جات کے لئے زور دیا جائے گا۔ ارون جیٹلی سڈنی میں گلوبل مینجمنٹ اسکول میں ایک جلسہ سے بھی خطاب کریں گے۔ کینبرا میں ارون جیٹلی ہندوستانی برادری سے خطاب کریں گے۔ اس پروگرام کو انڈین ہائی کمیشن کی جانب سے ترتیب دیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT