Tuesday , July 25 2017
Home / Top Stories / ہند ۔ آسیان علاقائی سلامتی پر تعاون : سشما سوراج

ہند ۔ آسیان علاقائی سلامتی پر تعاون : سشما سوراج

دہشت گردی کیلئے امداد ، اسلحہ کی اسمگلنگ جیسے واقعات پر قابو پانے عصری ٹیکنالوجی ضروری

نئی دہلی 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج کہاکہ ہندوستان آسیان کے ساتھ ملکر علاقائی سلامتی ڈھانچے کو وضع کرنے پر کام کررہا ہے۔ ایشیاء پسیفک میں عصری سکیورٹی ڈھانچہ قائم کرنے کا مقصد اُبھرتے ہوئے غیر روایتی چیالنجس سے نمٹنا ہے۔ ہندوستان کی آسیان کے طاقتور بلاگ کے ساتھ حکمت عملی پر مبنی شراکت داری کے مختلف اُمور کا تذکرہ کرتے ہوئے سشما سوراج نے کہاکہ آسیان ۔ ہندوستان تجارت گزشتہ دو سال سے بحال ہوئی ہے۔ اِس سے پہلے تجارت میں سست روی دیکھی جارہی تھی۔ 2016-17 ء میں یہ تجارت 8 فیصد تک پہونچ گئی ہے۔ ہند ۔ آسیان پارٹنرشپ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہاکہ اِس علاقائی سلامتی ڈھانچے کا مقصد دہشت گردی کو دی جانے والی امداد کا روکنا، اسلحہ کی اسمگلنگ پر قابو پانا، انسانی اسمگلنگ کے علاوہ رقومات کی منتقلی اور سائبر کرائم جیسے چیالنجس کا سامنا کرنا ہے۔ ہندوستان علاقائی سلامتی آرکیٹکچر کو وضع کرنے کی جانب آسیان ممالک کے ساتھ کام کررہا ہے۔ میریٹیم ٹاؤن کو فروغ دینے اور سکیوریٹی میں اضافہ کے لئے آسیان اور ہندوستان دونوں نے مل کر توجہ دی ہے۔ معاشی تعلقات پر بھی دونوں جانب غور کیا جارہا ہے۔

دماغی بخار کی روک تھام کیلئے 87 لاکھ بچوں کو ٹیکے
لکھنؤ22جون (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں دماغی بخار کی روک تھام کے لئے حساس 38 اضلاع میں چلائی گئی خصوصی ویکسینیشن مہم کے تحت 87 لاکھ سے زیادہ بچوں کو جاپانیز انسیفلائٹس (جے ای) ویکسین لگائی گئی ہیں۔ریاست کے طبی اور وزیر صحت سددھارتھناتھ سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ ریاست میں دماغی بخار سے متاثر 38 اضلاع میں 25 مئی سے 17 جون تک خاص ویکسینیشن مہم کے تحت 87 لاکھ 80 ہزار 933 بچوں کو جے ای کے ٹیکے لگائے گئے۔

واجپائی سے کووند کی ملاقات
نئی دہلی22جون(سیاست ڈاٹ کام) صدر کے عہدہ کیلئے این ڈی اے کے امیدوار رام ناتھ کووند نے آج یہاں سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ کووند کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی تھیں۔انہوں نے واجپائی کے رشتہ داروں سے بھی بات چیت کی۔کل انہوں نے ایل کے اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی سے ملاقات کی۔

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT