Wednesday , July 26 2017
Home / ہندوستان / ہند ۔ بنگلہ دیش سرحد پر سرنگ دریافت

ہند ۔ بنگلہ دیش سرحد پر سرنگ دریافت

نئی دہلی۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہند ۔ بنگلہ دیش سرحد پر مغربی بنگال میں ایک سرنگ دریافت کی گئی ہے جسے ممکن ہے کہ جعلی ہندوستانی کرنسی نوٹوں اور اسلحہ کی اسمگلنگ کیلئے استعمال کیا جاتا ہوگا۔ جوائنٹ سیکریٹری (شمال مغرب) وزارت داخلہ ستیندر گرگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں سرنگ کی اطلاع ملی ہے، لیکن تفصیلات کا ہنوز انتظار ہے۔ وزارت داخلہ کے مشیر اشوک پرساد نے کہا کہ یہ ملک کی مشرقی سرحد پر دریافت ہونے والی سرنگ ہے۔ ایسی کئی سرنگیں مغربی سرحد پر ہند ۔ پاک سرحدی علاقہ میں دریافت ہوچکی ہیں۔ ذرائع کے بموجب یہ جعلی کرنسی نوٹوں اور گولہ بارود کی اسمگلنگ کیلئے استعمال ہوتی ہوگی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT