Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / ہند ۔ ترکی کے درمیان آج وسیع تر مذاکرات

ہند ۔ ترکی کے درمیان آج وسیع تر مذاکرات

نئی دہلی ۔ 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ سشماسوراج اور ان کے ترکی ہم منصب ماؤلوف کاوسوگولوف کے درمیان کل باہمی اور علاقائی مسائل پر وسیع تر بات چیت ہوگی۔ اس بات چیت میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی غوروخوض کیا جائے گا۔ دہشت گردی کے بڑھتے خطرات سے نمٹنے کیلئے دونوں قائدین مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس ماہ کے اوائل میں ترکی نے ہندوستان سے کہا تھا کہ وہ فتح اللہ گولین کے نیٹ ورک سے وابستہ تمام اداروں کے خلاف کارروائی کرے۔ فتح اللہ پر الزام ہیکہ انہوں نے گذشتہ ماہ صدر ترکی رجب طیب اردغان کو بیدخل کرنے کیلئے ایک ناکام فوجی بغاوت کروائی تھی۔ وزیرخارجہ ترکی اپنے تین روزہ دورہ ہند کے دوران نائب صدرجمہوریہ حامدانصاری سے ملاقات کریں گے۔ وہ 20 اگست کو حیدرآباد کا بھی دورہ کریں گے جہاں پر وہ ترکی کے قونصل خانہ کی عمارت کا افتتاح کریں گے۔ ہندوستان اور ترکی کے درمیان تعلقات میں بہتری آرہی ہے ۔ باہمی تجارت کو بھی فروغ حاصل ہورہا ہے۔ گذشتہ سال دونوں ملکوں کے درمیان 6.3 بلین امریکی ڈالر کی تجارت ہوئی ہے۔

 

طیرانگاہ کالی کٹ پر 6.5 کلو سونا ضبط
کوذی کوڈ۔/18اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) کیرالا میں کالی کٹ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ڈی آر آئی نے آج 6.5 کلو سونا ضبط کیا جس کی قیمت دو کروڑ روپئے ہوگی۔ ڈی آر آئی نے بتایا کہ کالی کٹ ہوائی اڈے پر عرب ملک بحرین سے یہاں آئے مسافر کو گرفتار کرکے 6.5 کلو سونا ضبط کیا جس کی قیمت تقریبا دو کروڑ روپئے ہوگی۔ وہ ایر انڈیا کے جہاز سے یہاں پہنچا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ وہ فاسلس ضلع کے کوٹیلڈی کا رہنے والے ہے اور اسے حراست میں لیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT