Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہند ۔ جنوبی افریقہ دوسرے ٹسٹ کا آج بنگلور میں آغاز

ہند ۔ جنوبی افریقہ دوسرے ٹسٹ کا آج بنگلور میں آغاز

Bengaluru : Ishant Sharma, Rohit Sharma and K L Rahul during a training session at Chinnaswamy Stadium in Bengaluru on Friday, ahead of the 2nd Test match. PTI Photo by Shailendra Bhojak (PTI11_13_2015_000110B)

ڈی ویلیرس کا 100 ویں ٹسٹ میں میزبان اسپنرس اصل نشانہ ، زخمی ڈیل اسٹین اور ورنن فلینڈر کھیل سے باہر
بنگلورو ۔ 13 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیانے کل ہفتہ سے یہاں شروع ہونے والے دوسرے ٹسٹ میچ میں میزبان ٹیم اپنے اُن تین اسپنرس کی مدد سے اے بی ڈی ویلیرس کے 100 ویں ٹسٹ میچ کو نشانہ بنانے پر توجہ مرکوز کررہی ہے ۔ موہالی میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میچ میں ہندوستانی ٹیم جنوبی افریقہ کو 108 رنز سے شکست دے چکی ہے ۔ کپتان ویراٹ کوہلی کے ساتھی کھلاڑی بنگلور وٹسٹ میں بھی مہمانوں کے خلاف کامیاب طبع آزمائی کا تہہ کرچکے ہیں۔ اس دوران جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنے دو اہم کھلاڑیوں ویرنن فلینڈر اور ڈیل اسٹین کے زخمی ہوجانے کے سبب سخت مشکلات سے دوچار ہوچکے ہیں۔ موہالی میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میچ میں زخمی ہوجانے والے اسٹین کو کل کے ٹسٹ میں شامل نہیں کیا جارہا ہے اور ویرنن فلینڈر بھی ہنوز پوری طرح فٹ نہیں ہوسکے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے کپتان ہاشم آملہ نے آج یہاں چنا سوامی اسٹیڈیم پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ’’دنیا کے ایک بہترین بولر ڈیل اور بہترین آل راؤنڈر فلینڈر سے محرومی سے یقینا کھیل پر اثرات مرتب ہوں گے ‘‘ ۔ تاہم آملہ نے توقع ظاہر کی کہ ڈیل 25 نومبر سے ناگپور میں شروع ہونے والے تیسرے ٹسٹ میں کھیلنے کیلئے پوری طرح فٹ ہوجائیں گے، البتہ فلینڈر اس سیریز سے باہر ہوچکے ہیں جن کے بجائے کائیل ابوٹ کو شامل کیا جاسکتا ہے ۔ تاہم جنوبی افریقی ٹیم کے لئے یہ ایک خوشخبری ہے کہ بیٹنگ آل راؤنڈر جے پی ڈومینی فٹنس ٹسٹ میں کامیاب ہوچکے ہیں جو راجکوٹ ونڈے انٹرنیشنل میں اپنی ہی بولنگ پر کیچ لیتے ہوئے اُنگلی کے زخمی ہوجانے کے سبب مشکلات سے دوچار تھے ۔

TOPPOPULARRECENT