Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہند ۔ زمبابوے کے مابین آج دوسرے ٹوئنٹی 20 میچ

ہند ۔ زمبابوے کے مابین آج دوسرے ٹوئنٹی 20 میچ

دھونی کی ٹیم سیریز کی شکست سے بچنے کوشاں۔ میزبان ٹیم ونڈے سیریز کا بدلہ لینے کی خواہاں

ہرارے 19 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور زمبابوے کے مابین تین ٹوئنٹی 20 میچس کی سیریز کا دوسرا میچ کھیل یہاں ہرارے میں کھیلا جانے والا ہے ۔ پہلے میچ میں حیرت انگیز شکست کے بعد اب ہندوستان کے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے کھیل میں بہتری پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ پہلے میچ میں ہندوستان کو میزبان زمبابوے کے خلاف حیرت انگیز شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بیرونی دورہ پر ایک نوجوان ٹیم کو موقع دیا گیا ہے اور یہ ٹیم کل اہم موقعوں پر دباؤ کو جھیلنے میں ناکام رہی اور اسے شکست ہوگئی تھی ۔ کپتان مہیندر سنگھ دھونی آخری اوور میں اپنی ٹیم کو کامیابی نہیں دلا سکے تاہم اتنے ہی ذمہ دار ٹیم کے وہ دوسرے بلے باز بھی ہیں جو وقفہ وقفہ سے بولر کی خوبی سے زیادہ اپنی غلطی کی وجہ سے آوٹ ہوکر پویلین لوٹتے رہے ۔ منیش پانڈے نے تیز رفتار 48 رنز بنائے تھے تاہم دوسرے اوپنر مندیپ سنگھ کی طرح وہ ایک بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے ۔ آخری اوور میں ٹیم انڈیا کو آٹھ رن درکار تھے اور دھونی دوسرے اینڈ پر تھے ۔ اکژر پٹیل ایک غلط شاٹ کھیل کر آوٹ ہوگئے اورٹ یم انڈیا کیلئے مشکل بڑھ گئی ۔ ہندوستان نے اس دورہ پر عملا اپنی بی ٹیم روانہ کی ہے تاکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پرکھا جاسکے اور انہیں کارکردگی دکھانے کا موقع مل سکے ۔

ٹیم انڈیا نے تینوں ہی ونڈے میچس میں اچھا مظاہرہ کیا اور تقریبا سبھی کھلاڑیوں کی کارکردگی اچھی رہی لیکن جب کل پہلی مرتبہ انہیں دباؤ میں مظاہرہ کرنا تھا یہ ناکام ہوگئے ۔ ٹیم کے بلے باز بہتر صلاحیتیں دکھانے میں ناکام رہے اور بولرس کو بھی کل بہترین موقع ملا تھا لیکن وہ بھی مایوس کن رہے ۔ ونڈے میچس میں تین لگاتار شکستوں کے باوجود کل زمبابوے نے جس طرح کا کارکردگی دکھائی تھی وہ قابل تعریف رہی ۔ اس نے ہندوستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 170 رنوں کا نشانہ رکھا تھا ۔ ہندوستان کیلئے رشی دھون نے چار اوورس میں 42 رنز خرچ کردئے تھے ۔ جئے دیو ناڈکٹ نے بھی ناقص بولنگ کی حالانکہ انہیں بھی کل اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع ملا تھا ۔ انہوں نے کوئی وکٹ لئے بغیر 43 رنز خرچ کئے تھے ۔ ونڈے میچس میں اچھی کارکردگی دکھانے والے لیگ اسپنر یزویندر چہل بھی کل کوئی کارنامہ نہیں دکھاسکے ۔ کل کے اہمیت کے حامل میچ سے قبل کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے کھلاڑیوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ تن آسانی سے کام نہ لیں بلکہ پوری صلاحیتوں سے مظاہرہ کریں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT