Thursday , October 19 2017
Home / عرب دنیا / ہند ۔ مراقش کے درمیان چیمبر آف کامرس و انڈسٹری کی لانچنگ

ہند ۔ مراقش کے درمیان چیمبر آف کامرس و انڈسٹری کی لانچنگ

رباط۔ یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) اب ہندوستان، مراقش میں بھی معاشیاتی سرگرمیوں میں اضافہ کرتے ہوئے اس افریقی خطہ میں جہاں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے، اپنی موجودگی کا احساس دلانے میں کامیاب ہوجائے گا جس کے لئے دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر ایک تجارتی مجلس تشکیل دی ہے تاکہ ان کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید تقویت حاصل ہو۔ انڈیا۔ موراکو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (IMCCI) کی لانچنگ دورہ پر آئے ہندوستان کے نائب صدرجمہوریہ محمد حامد انصاری اور مراقش کے وزیراعظم عبداللہ بن قرین کی موجودگی میں عمل میں آئی۔ اس موقع پر اپنے خطاب کے دوران حامد انصاری نے کہا کہ قبل ازیں دونوں ممالک کے درمیان چیمبر آف کامرس کا وجود اس لئے نہیں تھا کہ ہم نے اسے تن آسانی سے لیا تھا لیکن آج دنیا بدل رہی ہے اور ہمیں بدلتی دنیا کے ساتھ آئی ایم سی سی آئی جیسی تجارتی مجلس کی ضرورت تھی جس کے ذریعہ اب دونوں ممالک ایک دوسرے کی ضروریات کا خیال رکھیں گے۔

TOPPOPULARRECENT