Wednesday , September 20 2017
Home / Top Stories / ہند ۔ نیپال وزرائے اعظم کی بات چیت ۔غلط فہمیاں ختم ہونے کا ادعا

ہند ۔ نیپال وزرائے اعظم کی بات چیت ۔غلط فہمیاں ختم ہونے کا ادعا

کے پی شرما اولی کی نریندر مودی سے ملاقات ۔دستور کی کامیابی کا انحصار اتفاق رائے پر ۔ یادداشت مفاہمت پر دستخط
نئی دہلی 20 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ نیپال کے نئے دستور کی کامیابی کا انحصار اتفاق رائے اور مذاکرات پر ہوگا اور ہندوستان چاہتا ہے کہ ہمالیائی مملکت میں امن ‘ استحکام اور بحیثیت مجموعی ترقی ہوسکے ۔ وزیر اعظم مودی نے اپنے نیپالی ہم منصب کے پی شرما اولی کے ساتھ بات چیت کے بعد یہ بات کہی ۔ دونوں وزرائے اعظم نے باہمی تعلقات کے تمام پہلووں پر آج تبادلہ خیال کیا جن میں خاص طور پر نیپال کی سیاسی صورتحال کا احاطہ کیا گیا ۔ بات چیت کے بعد مسٹر اولی نے کہا کہ دونوں ملکوںک ے تعلقات میں گذشتہ چند مہینوں میں جو غلط فہمی پیدا ہوئی تھی اب وہ برقرار نہیں ہے ۔ دونوں ممالک نے اس موقع پر کئی شعبہ جات بشمول ٹرانسپورٹ اور برقی شعبہ جات میں تعاون میں اضافہ کرنے نو یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ۔ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات حالیہ وقتوں میں اس وقت خراب ہوگئے تھے جب ہندوستانی نژاد مادھیسی برادری نے نیپال کے دستور کی مخالفت کی تھی ۔ مادھیسی براردری کے ہندوستان کے ساتھ قریبی خاندانی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔

مودی نے مسٹر اولی کی موجودگی میں میڈیا سے کہا کہ نیپال میں نئے دستور کا اعلان کئی دہوں کی جدوجہد کے بعد کیا گیا ہے ۔ یہ بڑی کامیابی ہے ۔ وہ نیپال کی سیاسی قیادت اور وہاں کے عوام کو اس کیلئے مبارکباد دیتے ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس کی کامیابی کا انحصار اتفاق رائے اور مذاکرات پر ہے ۔ انہیں یقین ہے کہ ان اصولوں کی بنیاد پر اور سیاسی مذاکرات کے ذریعہ سماج کے تمام طبقات کو ساتھ لیا جائیگا ۔ انہیں یقین ہے کہ وزیر اعظم کے پی شرما اولی تمام مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہونگے تاکہ ملک میں استحکام اور ترقی کا سفر شروع ہوسکے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ چاہتا ہے کہ نیال میں استحکام ہو ‘ امن اور خوشحالی ہو ۔ نیپال کی ہمہ جہتی ترقی کو یقینی بنانے ہندوستان اپی جانب سے ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے تیار ہے ۔ دہشت گردی سے مقابلہ کے مسئلہ پر وزیر اعظم نے کہا کہ ہم دہشت گردوں اور مجرمین کو اپنی کھلی سرحدات استعمال کرنے کی اجازتن ہیں دینگے ۔

TOPPOPULARRECENT