Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ہند ۔ ویتنام کلچرل فیسٹیول27 تا 30 اکٹوبر حیدرآباد مقرر، یادو ریڈی ایم ایل سی کا خطاب

ہند ۔ ویتنام کلچرل فیسٹیول27 تا 30 اکٹوبر حیدرآباد مقرر، یادو ریڈی ایم ایل سی کا خطاب

حیدرآباد۔18اکٹوبر(سیاست نیوز) کل ہند امن واظہار یگانگت( اے آئی پی ایس او) کے زیر اہتمام ساتویں انڈو ویتنام کلچرل فیسٹول کا 27تا30اکٹوبر کو شہر حیدرآباد میں منعقد ہوگا ۔کلچرل فیسٹول کے لئے تشکیل دی گئی انتظامیہ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس اے پی ایس او دفتر واقع حمایت نگر میںمنعقد ہوا ۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے رکن قانون ساز کونسل یادو ریڈی نے کہاکہ کلچرل فیسٹول کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ چیرمن تلنگانہ قانون سازکونسل سوامی گوڑ ہیں جبکہ ریاست کی تمام سیاسی جماعتوں کے عوامی نمائندوں کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے۔  ٹی آر ایس رکن اسمبلی آر بال کشن‘ رکن اسمبلی کانگریس پارٹی بھٹی وکرام آرکا‘ رکن پارلیمنٹ ٹی آرایس بوئن پلی ونود کمار‘ رکن اسمبلی سی پی آئی رویندر کمار‘ سی پی ائی اسٹیٹ سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی‘ سی پی ائی ایم اسٹیٹ سکریٹری تمنیتی ویر ا بھدرم‘ صدر لوک ستہ پارٹی جئے پرکاش نارائن‘ سابق رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا سید عزیز پاشاہ کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران بھی مذکورہ کمیٹی شامل ہیں جو ویتنا م سے اس کلچرل فیسٹول میں شرکت کے لئے انے والے تیس ممبرس کا استقبال کریں گے۔یادو ریڈی نے مزیدکہاکہ 27اکٹوبر کو پہلا پروگرام شالیمار فنکشن ہال‘ رام کوٹ پر منعقد ہوگا جس میں ویتنام سے آنے والی پندرہ رکنی کلچرل ٹیم اپنے فن کا مظاہرہ کریگی اس کے علاوہ ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے اس کلچرل فیسٹول میں حصہ لینے والے دیگر کلچرل ٹیمیں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔اے پی ایس او کے ریاستی ،ڈاکٹر سدھاکر کے علاوہ ڈاکٹر تروپتی یادیہ او ردیگر اس موقع پرموجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT