Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / ہند ۔ پاک امن کارروائی معطل : سفیر پاکستان

ہند ۔ پاک امن کارروائی معطل : سفیر پاکستان

جوابی خیرسگالی کیلئے دونوں فریقین میں اتفاق رائے ضروری :ہندوستان
نئی دہلی ۔ /7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہند پاک تعلقات میں کشیدگی پیدا کرتے ہوئے پاکستان نے آج کہا کہ باہمی امن کارروائی معطل ہوگئی ہے ۔ اس سے نشاندہی ہوتی ہے کہ پاکستان ہندوستان کی تحقیقاتی ٹیم کو پاکستان کے دورہ کی اجازت نہیں دے گا ۔ اس نے ہندوستان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ پاکستان کی سرزمین پر بے چینی پیدا کررہا ہے ۔ وزارت خارجہ ہندوستان نے پاکستان کے سفیر کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جوابی خیرسگالی کیلئے دونوں فریقین میں اتفاق رائے ضروری ہے ۔ اگر ہندوستان پاکستان کی ٹیم کو تحقیقات کیلئے ہندوستان کے دورہ کی اجازت دے سکتا ہے تو پاکستان کو بھی چاہئیے کہ ہندوستان کی ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے کی اجازت دی جائے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT