Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / ہند ۔ پاک بارڈر عہدیداروں کی ملاقات کا یقین :عزیز

ہند ۔ پاک بارڈر عہدیداروں کی ملاقات کا یقین :عزیز

نئی دہلی 25 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے آج اس امید کا اظہار کیا کہ 5 – 6 ستمبر کو ہندوستان کے ڈائرکٹر جنرل بی ایس ایف اور ڈائرکٹر جنرل پاکستان رینجرس کی ملاقات حسب شیڈول منعقد ہوگی ۔ اس ملاقات پر دونوں ملکوں کے مابین قومی سلامتی مشیران کی سطح پر ہونے والی بات چیت اور تلخ کلامی کا اثر نہیں ہوگا ۔ تاہم پاکستانی قومی سلامتی مشیر سرتاج عزیز نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر ہندوستان دورہ کنندہ پاکستانی قائدین اور حریت علیحدگی پسندوں کے مابین ملاقات کو روکتا رہا تو پھر کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی ۔ سرتاج عزیز نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ 5 – 6 ستمبر کو بارڈر فورسیس کے عہدیداروں کی ملاقات حسب شیڈول منعقد ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھی ایک تجویز پیش کی ہے جو وہ ہندوستان کو پیش کرنا چاہتا ہے ۔ یہ تجویز ایک ایسے میکانزم کے متعلق ہے جس کے ذریعہ سرحدات پر امن اور سکون کو برقرار رکھا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ان وعدوں کو پورا کرتا رہے گا جن پر اوفا میں اتفاق رائے ہوا تھا ۔ ان میں مچھیروں کی رہائی اور مذہبی سیاحت کی سہولت فراہم کرنا شامل ہے ۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ نریندر مودی سارک چوٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان کا دورہ کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ہمہ ملکی تنظیم ہے جس کو باہمی مسائل سے علیحدہ رکھا جانا چاہئے ۔ گذشتہ 10 سال میںکسی ہندوستانی وزیر اعظم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا ہے اور یہ نریندر مودی کیلئے ایک اچھا موقع ہے کہ وہ پاکستان کا دورہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT