Tuesday , July 25 2017
Home / ہندوستان / ہند ۔ پاک باہمی کرکٹ روابط کے احیاء کا امکان نہیں : امیت شاہ

ہند ۔ پاک باہمی کرکٹ روابط کے احیاء کا امکان نہیں : امیت شاہ

ممبئی 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مستقبل قریب میں باہمی کرکٹ روابط کے احیاء کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے صدر بی جے پی امیت شاہ نے آج کہاکہ دونوں ممالک انٹرنیشنل ٹورنمنٹس میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلنا جاری رکھیں گے۔ اُنھوں نے کہاکہ اِس سے ہٹ کر نہ ہندوستان کو پاکستان میں کھیلنا ہے اور نہ پاکستان کو ہندوستان میں کھیلنا ہے۔ امیت شاہ گجرات کرکٹ ا سوسی ایشن کے سربراہ بھی ہیں۔ اُن کا یہ ریمارک خاص طور پر اِس لحاظ سے اہمیت رکھتا ہے کہ دونوں کٹر حریف چمپئنس ٹروفی فائنل میں کل انگلینڈ میں مد مقابل ہوں گے۔

پاسوان کی لندن سے وطن واپسی
نئی دہلی 17جون (سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر اور لوک جن شکتی پارٹی کے سربراہ رام ولاس پاسوان دل کی بیماری کے علاج کے بعد لندن سے آج وطن واپس ہوئے۔ خاندان کے ذرائع کے مطابق اب وہ پوری طرح سے صحت مند محسوس کر رہے ہیں اور جلد ہی اپنا معمول کا کام کاج شروع کر دیں گے۔
تیج پرتاپ یادو کا پٹرول پمپ لائسنس منسوخ
پٹنہ ۔ 17 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بھارت پٹرولیم کارپوریشن نے آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کے فرزند اور بہار کے وزیر تیج پرتاپ یادو کو مختص پٹرول پمپ کا لائسنس مبینہ طور پر بعض قواعد کی خلاف ورزی کی بناء منسوخ کردیا ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT