Sunday , September 24 2017
Home / Top Stories / ہند ۔ پاک جنگ کے ہیرو مارشل ارجن سنگھ چل بسے

ہند ۔ پاک جنگ کے ہیرو مارشل ارجن سنگھ چل بسے

نئی دہلی ۔ 16 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : 1965 ہند ۔ پاک جنگ کے ہیرو اور فضائیہ میں فائیو اسٹار رینک تک پہنچنے والے واحد عہدیدار مارشل ارجن سنگھ آج 98 سال کی عمر میں چل بسے ۔ وزارت دفاع نے بتایا کہ ان کے انتقال سے فضائیہ کے ایک سنہرے دور کا خاتمہ ہوگیا ہے ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی ، وزیراعظم نریندر مودی ، مرکزی وزراء ، کانگریس ترجمان رندیب سرجے والا نے تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہیں ہندوستانی فضائیہ کے قیادت کی ذمہ داری اس وقت سونپی گئی جب وہ 44 سال کے تھے ۔ 1965 جنگ میں وہ پیش پیش تھے ۔ انہوں نے 60 مختلف اقسام کے طیاروں کی پرواز کی اور ہندوستانی فضائیہ کو عالمی سطح پر باصلاحیت اور دنیا کی چوتھی بڑی فورس بنانے میں اہم رول ادا کیا ۔ انہیں 1965 میں دوسرا بڑا شہری اعزاز پدم وبھوشن دیا گیا تھا ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT