Wednesday , May 24 2017
Home / ہندوستان / ہند ۔ پاک سرحدات پر امن قائم کریں ‘ فاروق عبداللہ

ہند ۔ پاک سرحدات پر امن قائم کریں ‘ فاروق عبداللہ

سرینگر 16 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) لائین آف کنٹرول پر سرحد پار سے شلباری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے آج ہندوستان اور پاکستان سے اپیل کی کہ وہ سرحدات پر امن کو یقینی بنانے اقدامات کریں۔ فاروق عبداللہ لوک سبھا حلقہ سرینگر سے ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہم ہندوستان اور پاکستان کی قیادت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ سرحدات پر امن کو یقینی بنانے اقدامات کریں کیونکہ ان علاقوں میں رہنے والے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور وہ اپنی حفاظت کیلئے نقل مقام پر مجبور ہو رہے ہیں۔ سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر نے دونوں ہی ملکوں کے عوام ‘ سیول سوسائیٹی اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ اپنی اپنی حکومتوں اور سیاسی قیادت پر متنازعہ مسائل حل کرنے بات چیت کے آغاز کیلئے زور دیں۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت کا کوئی متبادل نہیں ہوسکتا ۔ عوام اور دونوں ملکوں کی قیادت اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ امن کو علاقہ کی ترقی اور خوشحالی میں مرکزی مقام حاصل ہے ۔ اختلافات اور کشیدہ تعلقات دونوں ہی ملکوں کیلئے بہتر نہیں ہیں اور اس سے عوام کو مشکلات ہی پیش آسکتی ہیں اور کوئی بہتری نہیں ہوسکتی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT