Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / ہند ۔ پاک سرحدی بات چیت ‘جولائی میں لاہور میںمتوقع

ہند ۔ پاک سرحدی بات چیت ‘جولائی میں لاہور میںمتوقع

نئی دہلی 26 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور پاسکتان کی سرحدات کی نگرانی کرنے والی فورسیس امکان ہے کہ اپنی سال میں دو مرتبہ ہونے والی ڈائرکٹر جنرل سطح کی بات چیت میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں ‘ در اندازی اور بین الاقوامی سرحد پر غیر قانونی سرنگوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کرینگے ۔ دونوں ملکوں کے ڈائرکٹر جنرل بارڈر گارڈز کی ملاقات ماہ جولائی میں لاہور میں ہونے والی ہے ۔ بی ایس ایف اور پاکستان رینجرس کی آخری اس طرح کی ملاقات گذشتہ سال ستمبر میں قومی دارالحکومت میں ہوئی تھی ۔ دونوں فورسیس نے بات چیت 21 تا 24 جولائی لاہور میں پاکستان رینجرس کے ہیڈ کوارٹرس میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم بی ایس ایف کے اس دورہ کے تعلق سے کوئی بھی قطعی فیصلہ دونوں ملکوں کی حکومتوں کی جانب سے کیا جائیگا ۔
ہندوستان کی این آئی اے کی ایک ٹیم پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملہ کی تحقیقات کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا چاہتی ہے اور وہ ابھی تک حکومت پاکستان کی منظوری کی منتظر ہے ۔ پاکستان کی ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جاریہ سال کے اوائل میں پٹھان کوٹ کا دورہ کیا تھا ۔ ذرائع نے اشارہ دیا ہے کہ اگر این آئی اے ٹیم کے دورہ پاکستان کے تعلق سے کوئی مثبت فیصلہ ہوتا ہے تو پھر بی ایس ایف ۔ پاکستان رینجرس ملاقات کیلئے بھی حالات سازگار ہوسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT