Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / ہند ۔ پاک مذکرات میں جرأت مندی کی ضرورت :میر واعظ

ہند ۔ پاک مذکرات میں جرأت مندی کی ضرورت :میر واعظ

سرینگر۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہند۔ پاک تعلقات میں گرمجوشی کے پیش نظر اعتدال پسند حریت کانفرنس نے دونوں ممالک کی قیادت سے یہ اپیل کی ہے کہ قیام امن کی کوششوں کو جرأت مندی کے ساتھ آگے بڑھائیں اور تمام دیرینہ مسائل بشمول کشمیر کی یکسوئی کریں۔ میر واعظ عمر فاروق کی زیرقیادت حریت گروپ نے کہا کہ سرحدی ریاست میں تصادم کا حل تلاش کرنے کی مساعی میں کشمیری عوام کو بھی شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں وزرائے اعظم جمہوری طریقہ پر منتخب ہوئے ہیں اور اپنے اپنے ملک میں عوام کی زبردست تائید حاصل ہے۔ اگر وہ امن مذاکرات میں پیشرفت اور تاریخی اقدامات کی سمت پیش قدمی کریں گے تو اس عمل میں سیاسی مخالفین اور عوام کی تائید حاصل کریں۔
صدرنشین حریت کانفرنس میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ اگر کوئی پارٹی یا گروپ قیام امن کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے تو وہ جنوبی ایشیاء عوام کا دشمن تصور کیا جائے گا۔ ہندوستان اور پاکستان کی قیادت کو چاہئے۔ قیام امن کے عمل میں تمام فریقین بالخصوص کشمیری عوام کو شامل کریں۔

TOPPOPULARRECENT