Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہند ۔ پاک ٹی 20 میچ ، فیس بُک پر 22 ملین پیامات کا تبادلہ

ہند ۔ پاک ٹی 20 میچ ، فیس بُک پر 22 ملین پیامات کا تبادلہ

نئی دہلی۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہند۔ پاک ٹی ۔20 میچ پر 8.2 ملین فیس بُک استعمال کنندگان نے 22 ملین پیامات کا تبادلہ کیا۔ یہ میچ کل رات کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلا گیا تھا۔ جن پیامات کا تبادلہ ہوا، ان میں زیادہ تذکرہ ہندوستانی بلے باز ویراٹ کوہلی اور پاکستان کے کپتان شاہد آفریدی کا تھا۔ خواتین کی ٹیموں میں ہندوستانی میتھالی راج اور پاکستان کی ثناء میر فیس بُک استعمال کنندگان کی توجہ کا مرکز رہیں۔ زائد از 10 ہندوستانی سلیبریٹیز بشمول شاہ رخ خان، پرینکا چوپڑہ، ریتک روشن، جان ابراہم، ابھیشیک بچن اور شردھا کپور نے اپنے پروفائل پکچرس کی جگہ ٹیم انڈیا کی تائید میں پروفائیل فریم رکھے۔ پرینکا چوپڑہ نے اپنے اکاؤنٹ پر کہا کہ وہ اپنی مصروفیت کی وجہ سے ٹیم انڈیا کی کامیابی کے جشن میں تاخیر سے شریک ہوئی تھی۔ ابھیشیک بچن نے بھی ٹیم انڈیا کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT