Sunday , July 23 2017
Home / دنیا / ہند ۔ پاک کشیدگی ختم کرانے پاکستان کی اقوام متحدہ سے اپیل

ہند ۔ پاک کشیدگی ختم کرانے پاکستان کی اقوام متحدہ سے اپیل

اقوام متحدہ ۔ 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج اقوام متحدہ کے اعلی سطحی عہدیداروں سے کہا کہ اس باوقار عالمی مجلس کی یہ اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے اپنا رول ادا کرے اور دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی ختم کروائے۔ پاکستان نے ہندوستان پر الزام عائد کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششیں اب بے سود ثابت ہوں گی کیونکہ ہندوستان نے اپنے دروازے بند کرلئے ہیں۔ بیرونی اُمور پر وزیراعظم نواز شریف کے خصوصی معاون سید طارق فاطمی نے اپنے ایک روزہ دورہ کے دوران منتخبہ سیکریٹری جنرل انٹونیوگئیرس، منتخبہ ڈپٹی سیکریٹری جنرل جان ایلیاس اور انڈر سیکریٹری برائے سیاسی اُمور جیفری فیلٹ مین سے ملاقات کی۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن سے جاری پریس ریلیز میں مسٹر فاطمی نے اقوام متحدہ کے اعلیـ سطحی قائدین سے کہا کہ ہندوستانی افواج سرحد پر اکثر و بیشتر جنگ بندی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کرتی ہے ۔ لائن آف کنٹرول پر ایسے واقعات متعدد بار رونما ہوچکے ہیں تاکہ بین الاقوامی طور پر تمام رکن ممالک کی توجہ اپنی جانب مبذول کرواسکے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT