Saturday , March 25 2017
Home / دنیا / ہند ۔ چین حکمت عملی مذاکرات کا آغاز

ہند ۔ چین حکمت عملی مذاکرات کا آغاز

بیجنگ۔ 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) چین اور ہندوستان نے اپنے دو رخی حکمت عملی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے مذاکرات کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت ہندوستان کی نیوکلیئر سپلائرس گروپ (این ایس جی) میں شمولیت کے لئے چین کی عدم دلچسپی اور عدم تائید اور اقوام متحدہ کی جانب سے جیش محمد سربراہ مسعود اظہر پر امتناع عائد کئے جانے کا معاملہ بھی زیربحث آئے گا۔ مذاکرات سے کچھ دیر قبل معتمد خارجہ ایس جئے شنکر نے اپنی چینی ہم منصب وانگ پی سے بات چیت کی۔ وانگ پی نے جئے شنکر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور چین نہ صرف دو ترقی پذیر ممالک ہیں بلکہ عالمی منڈی کیلئے بھی دو اُبھرتے ہوئے اہم ممالک ہیں۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور چین کو اب اپنی ملاقاتوں کے وقفہ کو کم کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ملاقاتیں اور مذاکرات کرنے چاہئے تاکہ ایک دوسرے کی ضرورت سے باخبر رہیں۔ ان کا اشارہ ہند۔ چین اعلیٰ سطحی عہدیداران کی ملاقات کی جانب تھا جو آج کی اہم مذاکرات سے قبل منعقد کی گئی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT