Saturday , October 21 2017
Home / Top Stories / ہند ۔ چین فوج کی پہلی مرتبہ مشترکہ مشق

ہند ۔ چین فوج کی پہلی مرتبہ مشترکہ مشق

نئی دہلی ۔ 19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور چین نے پہلی مرتبہ آج جموں و کشمیر کے مشرقی لداخ میں مشترکہ فوجی مشقوں کا اہتمام کیا۔ دونوں ممالک کے مابین مختلف موضوعات پر سفارتی کشاکش کے باوجود مشترکہ مشقیں کی گئی۔ آج دن بھر انسانی بنیادوں پر مدد اور قدرتی آفات کی صورت میں راحت کاری اقدامات کے سلسلہ میں فوج نے مشترکہ مشق کی۔ ایک دیہات میں زلزلہ کی طرح کا فرضی ماحول تیار کیا گیا جس کے بعد فوج نے عوام کے تخلیہ اور انہیں راحت پہنچانے کے علاوہ طبی امداد کا کام انجام دیا۔ یہ دراصل 6 فروری کو کی گئی مشترکہ فوجی مشق کا تسلسل ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فروری میں چین میں پہلی مشق کی گئی تھی اور اب ہندوستان میں اس مشق کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ہندوستانی ٹیم کی قیادت بریگیڈیئر آر ایس رمن اور چینی ٹیم کی قیادت کرنل فیان جن کررہے تھے۔ دونوں ممالک نے سرحدی علاقوں میں امن و ہم آہنگی برقرار رکھنے کے مقصد سے ان مشقوں کا اہتمام کیا ہے جسے ’’ہاتھ میں ہاتھ‘‘ نام دیا گیا۔ اس ضمن میں 15 تا 27 نومبر پونے کے قریب خصوصی پروگرام بھی منعقد کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT